تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:1

ایرانی حکومت نے ہاشمی رفسنجانی کے بیٹے کو رہا کر دیا

اے آر وائی - ایرانی حکومت نے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کے بیٹے کو رہا کر دیا ،ان پر بد امنی پھیلانے اور عوام کو اکسانے کے الزامات تھے۔ ایرانی حکومت نے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کے بیٹے کو رہا کردیا ہے۔



ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کے بیٹے مہدی ہاشمی رفسنجانی کو رات گئے جیل سے رہا کردیا ہے۔ مہدی رفسنجانی پر الزام تھا کہ 2009 میں ہونے والے بدامنی کے واقعات میں مہدی رفسنجانی نے عوام کو اکسایا تھا۔ مہدی رفسنجانی پر ایرانی عدالت میں مقدمات چل رہے تھے اور انہیں دو ماہ قبل جیل بھیج دیا گیا تھا۔



ارنا کے مطابق مہدی رفسنجانی کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ رفسنجانی کی بیٹی فائزے پر بھی عوام کو اکسانے کا الزام تھا اور اسی سلسلے میں وہ چھ ماہ کی قید بھی کاٹ چکی ہیں۔



واضح رہے کہ ایران میں 2009 میں ہونے والے انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.