17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:31
امریکہ میں گرفتار امریکی شہری اسرائیل کا جاسوس نکلا
اے آر وائی - اسرائیل کے لئے کام کرنے والا امریکی شہری جوناتھن پولاڈ اسرائیلی جاسوس نکلا،اسرائیلی جاسوس پاکستان اور سعودی عرب کے لئے مواد اکھٹا کرتا تھا۔
امریکا کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کی پاداش میں عمرقید کے امریکی ملزم شہری جوناتھن پولاڈ پاکستان اور عرب ملکوں کے ایٹمی پروگرام سے متعلق معلومات جمع کرتا رہا۔
سی آئی اے کے مطابق امریکی بحریہ میں کام کرنے والے جوناتھن پولاڈ 1985 میں امریکا میں اسرائیلی سفارتخانے میں پناہ لینے کی کوششوں کے وقت گرفتار ہوئے اور انہیں اسرائیل کو دفاع سے متعلق خفیہ راز دینے پر عمرقید کی سزا سنائی گئی۔
جاری دستاویزات کے مطابق جوناتھن پولاڈ پاکستان اور عرب ملکوں کے ایٹمی پروگرام میں بارے میں معلومات اکٹھی کرتا رہا۔1995 میں اسرائیل نے اعتراف کیا تھا کہ جوناتھن پولاڈ اسرائیلی جاسوس ہے اور تل ابیب نے پولاڈ کی رہائی کے لیے امریکا سے مختلف فورم پر بات کی ہے۔