تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:40

برطانیہ کی بھارتی نژارد نرس آبائی گاوٴں میں سپرد خاک

اے آر وائی - برطانیہ میں خود کشی کرنے والی بھارتی نژاد نرس کی آخری رسومات اس کے آبائی گاوٴں میں ادا کی گئیں،نرس نے غلط کال پر کودکشی کر لی تھی۔ برطانیہ میں ایک جھوٹی کال کے بعد خودکشی کرنے والی نرس کی آبائی علاقے میں آخری رسومات اداکردی گئیں۔



بھارتی میڈیا کے مطابق جاسنتھا سالدنھا 12 سال قبل اپنے شوہر کے ساتھ برطانیہ منتقل ہوئی تھیں۔ سالدھناکی رسوم بھارت میں منگلور شہر سے 50 کلو میٹر دور قبرستان میں ہوئیں۔ بھارتی نڑاد نرس نے برطانوی شہزادے کی بیگم کیتھرین کے اسپتال میں موجود ہونے پر ایک فون کال پر گفتگو کی تھی۔



دو آسٹریلوی ریڈیو کی جانب سے ایک جھوٹی کال کی گئی تھی اور شہزادی کیتھرین کے بارے میں معلومات لی گئی تھیں۔ جب انہیں معلوم ہوا کہ یہ فون کال جھوٹی ہے اور انہیں دھوکا دیا گیا ہے تو نرس نے خودکشی کرلی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.