تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 0:43

مصر کے نئے پبلک پراسیکیوٹر نے احتجاجاً استعفی دے دیا

اے آر وائی - مصر کے پبلک پراسیکیوٹر تلت ابراہیم نے ان کی تقرری کے بارے میں احتجاج کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ طلعت ابراہیم کو گزشتہ ماہ صدر محمد مرسی کی جانب مصرکے سابقہ پبلک پراسیکیوٹرمغید محمود کی برطرفی کے بعد پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا تھا لیکن ایک ماہ بعد ہی طلعت ابراہیم نے بھی استعفی دے دیا۔



یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل انکے دفتر کے باہر ججز اور عدلیہ کے حکام نے مظاہرہ کر کے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.