تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 1:2

امریکہ میں اسلحے کی روک تھام کا قانون،براک اوباما کی حمایت

اے آر وائی - امریکہ میں اسلحے کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کی صدر براک اوباما نے حمایت کر دی،ترجمان کے مطابق جلد ہی اسلحہ کی فروخت کے خلاف قانوں بنایا جائے گا۔ کنیکٹی کٹ میں بچوں کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر باراک اوباما نے ملک میں اسلحے کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مستقبل میں کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کی ہے۔



امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر باراک اوباما نے ایک امریکی سینیٹر سے ملاقات میں ان کی پیش کردہ تجاویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اسلحے کی روک تھام سے متعلق قانون کی مکمل حمایت کی جائے گی۔



وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما سے سینیٹر ڈینی فنسٹن نے ملاقات کی جس میں انہوں نے ملک میں مہلک ہتھیاروں پر پابندی اور اسلحے کی خریدو فروخت سے متعلق قانون کو مزید سخت کرنے کی تجاویز پیش کیں۔



امریکی صدر نے ان تجاویز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعہ انتہائی افسوسناک تھا اورمستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.