تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 1:3

اسرائیل نے فلسطینی سرزمین پر بستاں تعمیر کرنا شروع کر دیں

اے آر وائی - اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقے میں نئی بستیاں تعمیر کرنے پر امریکہ نے اس اقدام کو اسرائیلی شر انگیزی قرار دیا ہے ،جبکہ امریکہ نے اسرائیل کے خلاف سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔



امریکی حکومت نے فلسطینی علاقے میں چھہ ہزار مکانات کی تعمیر کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی اشتعال انگیز کارروائی قرار دیاہے،امریکی ترجمان وکٹوریہ نو لینڈ کا کہنا ہے کہااسرائیل کے اس عمل سے امن کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے اسرائیلی فیصلے نے امریکا کو مایوس کیاہے تاہم امریکا کی کوشش ہے کہ دونوں فریقین کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔



ابتدائی طور پر اسرائیل نے پندرہ سوگھرتعمیر کرنے کی ابتدائی منظوری دے دی ہے ۔ ادھر فلسطینی وزیراعظم سلام فیاد نےکہا ہے کہ اسرائیلی بستیوں کی تعمیر سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کو دھچکا لگ سکتا ہے، ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل اقوام متحدہ میں پیش کی گئی آزاد فلسطین ریاست کی قرارداد سے ناخوش ہو کر ایسے اشتعال انگیز اقدامات کر رہا ہے۔



یورپی یونین کی جانب سے برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے کہا کہ نئی آباد کاری اسرائیل کی جانب سے ایک سنگین اشتعال انگیزی اوربد امنی کی کوشش ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.