تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 1:13

بال ٹھاکرے کی موت پر تبصرہ کرنے والی لڑکیاں آزاد

اے آر وائی - شیو سیونا تنظیم کے انتہا پسند رہنما بال ٹھاکرے کی موت پر ویب سائٹ پر تبصرہ کرنے والی لڑکیوں کو پولیس نے بری کر دیاہے ۔



بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم کے رہنما بال ٹھاکرے کی موت پر ممبئی شہر کی بندش کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر تبصرہ کرنے والی لڑکیوں کے خلاف پولیس نے مقدمات واپس لے لیے ہیں۔ شاہین دھادا اور شری ویناسان نے بال ٹھاکرے کی موت پر ممبئی شہر کی بندش کے خلاف فیس بک پر کمنٹس دیئے تھے جس پر شیوسینا کے کارکنوں نے ان کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایات درج کرائی تھیں۔



پولیس نے دونوں لڑکیوں کے خلاف 19 نومبر کو سرکاری مدعیت میں اشتعال انگیزی پھیلانے کےجرم میں مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد شاہین اور رینو نے عدالت سے ضمانت پر رہائی حاصل کی تاہم ڈیڑھ ماہ گذرنے کے بعد پولیس نے ان کے خلاف مقدمات واپس لے لیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس مقدمات واپس لینے کی وجوہات بتانے سے انکار کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.