تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 1:24

امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کے خلاف مقدمہ تاحال التوا کا شکار

اے آر وائی - امریکی سی آئی اے کے سابق چیف جنرل پیٹیاس اور پاؤلا برڈویل کے کیس کی حتمی رپورٹ امریکی اٹارنی کو روانہ نہیں کی جا سکی ہے،فلوریڈا پولیس کی تحقیقات اب تک نا مکمل ہیں۔



امریکی میڈیا میں سی آئی اے کے سابق چیف ڈیوڈ پیٹریاس، پاؤلا براڈویل اور جل کیلی سے متعلق خبریں ایک مرتبہ پھر گردش کرنے لگی ہیں کیونکہ امریکی اٹارنی جنرل کے پاس اب تک کہانی کے تینوں کرداروں سے متعلق کوئی بھی رپورٹ نہیں پہنچی۔



امریکی اٹارنی جنرل کہتے ہیں کہ ڈیوڈ پیٹریاس،پاؤلا براڈویل اور جل کیلی سے متعلق اٹارنی جنرل آفس میں اب تک کوئی حتمی رپورٹ فائل نہیں۔ فلوریڈا پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ فلوریڈا پولیس کا کہنا ہے کہ بات صرف ڈیوڈ پیٹریاس اور پاؤلا براڈویل کے معاشقے یا براڈویل کی جی کیلی کو دھمکی آمیز ای میلز کی نہیں بلکہ نیشنل سیکیورٹی کی ہے۔



فلوریڈا پولیس اب تک کیس سے پوری طرح مطمئن نہیں لہٰذا اس کیس کے حتمی نتیجے کو امریکی اٹارنی جنرل کیسے بھیج دیں۔ واضح رہے کہ سابق امریکی سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریاس نے پاؤلا براڈویل سے عشق اسکینڈل کے منظرعام پر آتے ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.