19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:13
جنگی جرائم میں مبتلا امریکی جنرل جیفری کو عمر قید کا امکان
اے آر وائی - افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ساتھ زیادتیاں کرنے والے جنرل جیفری کا کورٹ مارشل ہوگاجس کے بعد قوی امکان ہے کہ جیفری کو عمر قید کی سزا دے دی جائے۔
جنوبی افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل جیفری سنکلیئر کے کورٹ ماشل کا امکان ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کورٹ مارشل کے بعد جیفری کو عمرقید کی سزا ہو سکتی ہے۔
امریکی جنرل کے مطابق بریگیڈیئر جنرل جیفری سنکلیئر جب جنوبی افغانستان میں امریکی فوج کو کمانڈ کررہے تھے تو ان پر 32 کیس فائل کیے گئے ہیں جن میں جنسی روابط اور زیادتیاں، ماتحت اہلکاروں سے ناروا سلوک اور فراڈ شامل ہے۔
جنرل جیفری کے کیس کی سماعت 22 جنوری کو ہوگی جو براہ راست دکھائی جائے گی۔ جنرل جیفری کے وکلاء کے مطابق ان کے موکل پر لگائے گئے الزامات بے وزن ہیں اور وہ بری ہوجائیں گے۔
جنرل جیفری نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے سے کم رینک والوں کے ساتھ زیادتیاں کی ہیں لیکن کسی کو جنسی تعلقات پر مجبور نہیں کیا۔