تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:41

مصر میں ریفرنڈم کے پہلے مرحلے کے بعد صورتحال کشیدہ

اے آر وائی - صدارتی ریفرنڈم کے پہلے مرحلے کے اختتام پر مصر میں اپوزیشن جماعتوں نے دوبارہ مظاہروں اور ایوان صدر پر دھرنا دینے کا پروگرام بنا لیا۔مصر میں صدر محمد مرسی کی مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکن ملک کے مجوزہ دستور کے خلاف احتجاج مظاہرے کررہے ہیں۔



تازہ مظاہروں میں صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ حزب اختلاف کے اتحاد نیشنل سالویشن فرنٹ نے عوام سے صدارتی محل اور التحریر اسکوائر میں مجوزہ آئین کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی اپیل کی ہے۔



حزب اختلاف نے ریفرنڈم کے پہلے مرحلے میں وسیع پیمانے پر بے ضابطگیوں اور خلاف ورزیوں کا دعویٰ کیا ہے۔ مصر کی انتظامی ریاستی کونسل کے ججز کلب نے 22 دسمبر کو نئے آئین پر ہونے والے ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کے بائیکاٹ کا اعلان کردیاہے۔



ججزکلب کا مطالبہ تھاکہ آئینی عدالت کے باہر صدر محمد مرسی کے حامیوں کے دھرنے کو ختم کرایا جائے۔ مصر میں آئین پر ریفرینڈم کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ ہفتے کے روز ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.