تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 1:43

شام میں پھنسے فلسطینیوں کو غزہ لانے میں مدد کی جائے ،فلسطین

اے آر وائی - فلسطینی صدر محمود عباس نے مطالبہ کیا ہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے پیش نظرمہاجر کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں کو مغربی کنارے اور غزہ میں لانے کے لیے عالمی برادری مدد کرے۔



فلسطینی صدر نے اقوام متحدہ پر زوردیا ہے کہ وہ شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع یرموک کیمپ میں مقیم فلسطینی مہاجرین شامی فوج اور باغی جنگجوؤں کے درمیان جاری لڑائی میں پھنس گئے ہیں۔



فلسطینی صدر کی جانب سے یہ اپیل یرموک کیمپ پر قبضے کے لیے شام کے باغی جنگجوؤں پر مشتمل جیش الحر اور سرکاری فوج کے درمیان قبضے کے لیے خونریز لڑائی کے بعد جاری کی گئی۔ واضح رہےکہ شام میں فلسطینی مہاجرین کے بارہ کیمپ قائم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.