تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 1:44

سابق مصری صدر حسنی مبارک اسپتال سے جیل منتقل

اے آر وائی - مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو اسپتال سے دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا۔ مصر کےسرکاری میڈیا کے مطابق سابق صدر حسنی مبارک جمعہ کے روز جیل کے واش روم میں پھسل کر گرگئے تھے اور ان کے سر اور سینے پر زخم آئے تھے جس کے بعد انہیں دارالحکومت میں ایک فوجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اب ان کی حالت بہتر ہے اور انہیں دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔



ڈپٹی وزیرداخلہ جنرل محمد ابراہیم نے میڈیا کو بتایا کہ حسنی مبارک کو علاج کے بعد دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر حسنی مبارک کو عمرقید کی سزا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.