تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 1:55

صدام کی حکومت ختم کرنے لیے مہلک ہتھیار استعمال ہوئے،رپورٹ

اے آر وائی - عراق میں سابق صدر صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے لیے نیٹو ا فواج نے مہلک اور خوفناک ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا جن کے اثرات اب نوزائیدہ بچوں کی معذوریوں کے ساتھ یا عجیب الخلقت پیدائش کی صورت میں ظاہر ہورہے ہیں۔



اس بات کا انکشاف ایک تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بصرہ میں بڑی تعداد میں بچے مردہ حالت میں یا معذوریوں کے ساتھ پیدا ہو رہے ہیں۔ان میں بعض پیدائشی طور پر سرطان میں بھی مبتلا تھے۔ گلوبل ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق فلوجہ میں جنگ کے دوران بھاری دھاتوں اور تباہ کن ہتھیاروں کے استعمال کے بعد جنگی آلودگی میں اضافہ ہوا۔امریکی فوج اپنے ہتھیاروں اور ٹینکوں میں ڈپلیٹڈ یورینیم استعمال کرتی رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.