20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 2:4
اسپین :ہیلتھ بجٹ میں کمی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
اے آر وائی - اسپین میں سرکاری اسپتالوں کو نجی شعبے کی تحویل میں دینے اور ہیلتھ بجٹ میں کمی کے خلاف عوام نے شدید احتجاج کیا گیا اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
میڈرڈ میں شعبہ صحت سے وابستہ افراد نے اسمبلی ہال کے باہر شدید احتجاج کیا اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپین ہوئین پولیس کی جانب سے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل داغے گئے ۔
اسپین میں سرکاری اسپتالوں کو نجی شعبے کی تحویل میں دینے اور مریضوں کے لیے نسخوں پر ایک یورو فی کس ٹیکس لگانے کی ممکنہ تجویز کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے ۔