20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 2:13
فرانس کے صدر کا الجیریا کا تاریخی دورہ
اے آر وائی - فرانس کے صدر فرانکوس ہولینڈے نے الجیریا کا تاریخی دورہ کیا ہے جس میں انہوں نے ماضی کی تلخیوں کو بھلا کا مستقبل میں ساتھ چلنے پر زور دیا ہے۔
الجیریا میں پریس کانفرنس کے دوران فرانسیی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد الجیریا کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنا ہے تاہم وہ ماضی کے کسی اقدام پر معافی مانگنے نہیں آئے بلکہ مستقبل میں ساتھ چلنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو پائیدار بنانا چاہتے ہیں ۔
واضح رہے الجیریا فرانس کے زیر تسلط رہ چکا ہے اور انیس سو چوون سے انیس سو باسٹھ کے دوران الجیریا نے آزادی کے لیے سخت جدوجہد کی ہزاروں افراد کی ہلاکت کے بعد الجیریا کو فرانس سے آزادی ملی تھی ۔