تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:24

بن غازی واقعہ پرامریکی محکمہ خارجہ کے3افسران مستعفی

اے آر وائی - امریکہ میں لیبیا میں بن غازی سانحے کی رپورٹ کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کے تین اعلی افسران مستعفی ہو گئے ہیں،تینوں افسران کے خلاف تادیبی کاروائی اب تک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔



امریکی محکمہ خارجہ کے تین افسران لیبیا میں امریکی قونصل خانے پر حملے سے متعلق رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد مستعفی ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق تین امریکی محکمہ خارجہ کے افسران میں ڈپلومیٹک سیکورٹی کے بیورو سربراہ ایرک بوزول اور ان کے نائبین میں سے چارلین لیمب اور ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری ریمنڈ میکسویل شامل ہیں۔



میڈیا کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت بن غازی میں امریکی سفیر کے قتل سے متعلق انکوائری رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد ان تینوں افسران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے لیکن ان افسران کے خلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ لیبیا میں پرتشدد مظاہرے کے دوران امریکی قونصل خانے کو آگ لگادی گئی تھی جس میں امریکی سفیر کرسٹوفر سٹیونس اور تین دیگر امریکی اہلکار مارے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.