20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:43
شامی وزیر داخلہ علاج کیلئے بیروت منتقل
اے آر وائی - شامی وزیرداخلہ محمدابراہیم الشعار کو علاج کے لیے لبنان کے دارالحکومت بیروت منتقل کردیاگیاہے۔ محمد ابراہیم دمشق میں وزارت داخلہ پر بم حملے میں زخمی ہوگئےتھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد ابراہیم کو بیروت میں امریکی یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔تاہم ان کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اس بم حملے میں ایک رکن پارلیمان سمیت نو افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو ئے تھے۔ دوسری جانب منگل کی شب دمشق کے جنوب میں یرموک مہاجر کیمپ کے قریب شامی فوج اور جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد شامی توپخانے نے علاقے پر شدید گولا باری کی۔ شامی سرحد پر مشرقی لبنان میں واقع سٹیل فیکٹری کراسنگ پر یرموک کیمپ سے محفوظ مقام پر منتقل ہونے والے فلسطینیوں کی بڑی تعداد جمع ہو رہی ہے۔