20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:13
سیکورٹی ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکتے،افغان وزیرخارجہ
اے آر وائی - افغانستان کے وزیر خارجہ زلمے رسول نے کہا ہے کہ افغان فورسز دو ہزار چودہ میں غیر ملکی فوج کے انخلا کے بعد سیکورٹی کی ذمہ داریاں پوری طرح سنبھالنے کے لئے تیار نہیں۔
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں میڈیا سے گفتگو میں افغان وزیر خارجہ زلمے رسول کا کہنا تھا کہ دو ہزار چار میں غیر ملکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے بعد بھی اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمبٹنے کے لئے نیٹو کے کچھ دستوں کی موجودگی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات اس شرط پر کئے جاسکتے ہیں کہ وہ تشدد چھوڑ دیں اور افغان آئین کو تسلیم کر لیں۔