تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:2

افغانیوں کی بے حرمتی کرنے والے امریکی کو تیس دن کی سزا

اے آر وائی - امریکہ میں افغانیوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والے میرین فوجی جوزف چیمبن کو تیس دن کی سزا اور نوکری میں تنزلی کر دی گئی۔ساتھ ہی انہیں جیل بھیج دیا گیاہے جبکہ اس کی تنخواہ میں پانچ سو ڈالر کی کمی بھی کی گئی ہے۔



امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں امریکی میرین پر افغان جنگجو کی لاش کی بے حرمتی کا جرم ثابت ہونے پر سزا دی گئی۔ دو ہزار گیارہ میں افغانستان سے متعلق ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس نے افغان شہریوں میں تہلکہ مچادیا تھا اور بہت سے لوگ امریکی فوج کے خلاف ہوگئے تھے۔



ویڈیو میں ایک امریکی فوجی کو ایک افغان جنگجو کی لاش کی بے حرمتی کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.