تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:25

سینیٹر جان کیری امریکا کے نئے وزیر خارجہ ہو ں گئے

اے آر وائی - سینیٹر جان کیری امریکا کے نئے وزیر خارجہ ہو ں گئے۔ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلری کلنٹن آئندہ ماہ اپنی مدت ختم پوری کررہی ہیں جس کے بعد سینیٹر کیری وزارت خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔



انہتر سالہ جان کیری امریکی سینیٹ میں خارجہ امور کے چیئرمین بھی ہیں اور انتہائی اہم سفارتی امور پر بھی وہ اوباما انتظامیہ کی معاونت کرتے رہے ہیں۔ امریکا کی طرف سے پاکستان کو کیری لوگر بل کے تحت دی جانے والی امداد بھی جان کیری کے نام سے منسوب ہے۔



اس سے پہلے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب سوزن رائس ہیلری کلنٹن کے بعد وزیر خارجہ کی مضبوط امیدوار تھیں۔ لیبیا میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے معاملے پر انہیں ملک میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس سے دلبرداشتہ ہو گئیں اور اس منصب پر فائز ہونے سے معذرت کرلی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.