تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 1:5

یورپی یونین نےایران کی مدد کرنے والے ادارے بلیک لسٹ کردئے

اے آر وائی - یورپی یونین نے ایران کے جوہری پروگرام سے وابستہ اور اس میں معاونت کرنے والی مزید اٹھارہ کمپنیوں، اداروں اور ایک شخصیت کو بلیک لسٹ کرکے ان پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔



یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص اور اٹھارہ اداروں پر ایران کی جوہری سرگرمیوں میں ملوث ہونے یا ایرانی حکومت کی حمایت پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ نئے بیان کے بعد یورپی یونین کی پابندیوں کا شکار ایرانی اداروں کی تعداد چار سو نوے ہوگئی ہے اور پابندیوں برداشت کرنے والے افراد کی تعداد ایک سو پانچ ہے۔ان کے رکن ممالک میں اثاثے منجمد کیے جاچکے ہیں اور ان پر سفری پابندیاں بھی عائد ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.