تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 1:14

شام کے اپوزیشن اتحاد نے ایران کی تجویز مسترد کردی

اے آر وائی - شام کی حزب اختلاف کی جماعتوں پر مشتمل قومی اتحاد نے ایران کی جانب سے ملک میں جاری خونریزی کو روکنے کے لیے پیش کردہ مجوزہ منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔ حزب اختلاف کے قومی اتحاد نے غیرملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ صدر بشارالاسد اب سیاسی اقدامات کا اعلان کررہے ہیں جب پانی سر سے اونچا ہوچکا ہے۔



ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے چھ نکاتی امن منصوبہ پیش کیا تھا۔اس میں شامی صدر بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے سے متعلق تو کچھ نہیں کہا گیا تھا۔البتہ اس میں مسلح دھڑوں سے اقوام متحدہ کی نگرانی میں فوری طور پر تشدد کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔



ایرانی منصوبے میں شام پرعاید پابندیاں ختم کرنے، حکومت اور مختلف سیاسی دھڑوں کے درمیان قومی مذاکرات کے آغاز،عبوری حکومت کے قیام اورآزادانہ انتخابات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.