تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 1:34

اٹلی کے وزیر اعظم ماریو مونٹی مستعفی

اے آر وائی - اٹلی کے وزیراعظم ماریو مونٹی نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ سابق وزیر اعظم سیلویو برلسکونی کی سیاسی پارٹی ڈی ایل پی کی طرف سے حکومت کی حمایت ختم کرنے کے بعد وزیر اعظم ماریو مونٹی نے استعفیٰ دیا ہے ۔ ماریو مونٹی کی کفایت شعاری کے پالیسیوں پر شدید تنقید کی جاتی رہی ہے ۔



صدر جارجیو نیپولیٹانو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ا کہ وزیر اعظم ماریو مونٹی کا خیال ہے کہ وہ حکومت کرنے کا مینڈیٹ کھو چکے ہیں اس لیے انہوں نے استعفیٰ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.