22 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:43
رومانیہ میں برفانی طوفان سے نظام زندگی معطل
اے آر وائی - رومانیہ میں برف باری کے باعث کئی مرکزی شاہرائیں بند ہیں اور مختلف علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
رومانیہ کے مشرقی اور شمال مشرقی حصوں میں شدید برف باری ہورہی ہے ،برفیلی ہوائیں چلنے سے مواصلاتی نظام معطل ہوگیا ہے کئی فٹ باری باری کے بعد مرکزی سڑکیں بند ہیں جس کی وجہ سے کئی دیہات کا باہمی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
برفانی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے حکومتی ٹیموں ان علاقوں میں خوراک پہنچا رہی ہیں۔