تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:45

سوڈان میں شورش جاری،چار امن اہلکار ہلاک

اے آر وائی - سوڈان میں شورش کے دوران چار امن اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا,سوڈان میں جاری شورش سے تنگ عوام منتقلی پر مجبور ہو گئے۔



سوڈان کے شورش زدہ علاقے دارفور میں چار بین الاقوامی امن اہلکار ہلاک ہوگئے، اقوام متحدہ کے امن مشن برائے دارفور کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہلاکتیں ایک کامریڈ کی فائرنگ کے نتیجے میں ہوئیں، امن مشن کے ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ مغربی دارفر کے علاقے مکجر میں پیش آیا جہاں اقوام متحدہ کا دفتر واقع ہے۔



ترجمان نے مزید بتایا کہ حملے میں ایک اور امن اہکار بھی زخمی ہوا ہے لیکن ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ حملے کس نے کیا اور اسکا تعلق کس قومیت سے تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.