تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:5

مصر میں ریفرنڈم کا دوسرا مرحلہ، پولنگ جاری

اے آر وائی - مصر میں آئینی مسودے پر ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔اسکندریہ میں صدر کے حامی اور مخالفین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں پچپن افراد زخمی ہوگئے۔



ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے میں ستائیس میں سے سترہ صوبوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ اسکندریہ میں پہلے مرحلے ہی میں ووٹنگ ہو چکی ہے۔ ریفرنڈم کے حتمی نتائج کا اعلان ووٹنگ کا دوسرا دور مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔



ریفرنڈم سے پہلے ہی صدر مْرسی کے حامیوں اور مخالفین کی ریلیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ ہزاروں مظاہرین نے قاہرہ کی سڑکوں پرمظاہرہ کیا۔ اسکندریہ میں صدر کے حامی اور مخالفین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں پچپن افراد زخمی ہوئے۔



پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ صدر مرسی نے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی ختم کرنے کے لئے بائیس نومبر کوجاری کیے جانے والے صدارتی اختیارات میں اضافے کا فرمان واپس لے لیا تھا تاہم اس اقدام سے بھی سیاسی تناوٴ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.