تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:35

شام : صدارتی محل کے قریب شدید جھڑپیں

اے آر وائی - شام میں صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے دمشق میں صدارتی محل کے قریب عوامی فوج اور شامی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔



شامی فوجی کونسل نے دعویٰ کیا ہے کہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب دو سو فوجیوں نے صدر بشار الاسد کے خلاف بغاوت کر دی ہے اور وہ باغیوں سے مل گئے ہیں ۔ عوامی فوج کی ایک بٹالین کے کیپٹن کے مطابق دمشق اور درعا کے درمیان مرکزی شاہراہ کے آس پاس شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ جن میں پچیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔



واضح رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران اب تک پینتالیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں بے گھر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.