23 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 12:14
اقوام متحدہ کی بشیر بلور کے قتل کی مذمت
اے آر وائی - اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی بشیر احمد بلور کے قتل کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں بان کی مون کا کہنا تھا کہ بشیر احمد بلور کا قتل پاکستانی قوم کا بڑا نقصان ہے جس پر وہ متاثرہ خاندان ، خیبر پختونخوا کی حکومت اور پاکستانی عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں ،سینئر صوبائی وزیر کا قتل اسی کا تسلسل ہے۔