تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 4:57

بارشوں اور سیلاب سے سری لنکا میں بیالیس افراد ہلاک

اے آر وائی - سری لنکا میں تیز بارشوں سے آنے والے سیلاب نے بیالیس افراد کی جان لے لی ،ہزاروں افراد کے بے گھر ہونے کے امکانات ،مزید سیلاب کی پیش گوئی کر دی گئی۔



سری لنکا میں تیز بارشوں اور سیلاب کے باعث کم از کم 42 افراد ہلاک اور نو لاپتہ ہیں جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔ سری لنکن ڈیزاسٹر منیجمنٹ حکام کے مطابق شمال وسطی اور مشرقی سری لنکا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور اس کے بعد سیلاب کی کیفیت ہے۔



سیلاب کے باعث سترہ ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوئے،جن میں اب تک صرف سو افراد کو ریلیف ملا۔ حکام کے مطابق ملک کی اکہتر اہم تنصیبات کے ارد گرد سیلابی صورتحال اور پانی جمع ہے تاہم ریسکیو عملہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔



ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق فوج سے بھی مدد طلب کرلی گئی ہے۔ سری لنکا کی محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ اگلے ہفتے سے شروع ہوجائے گا جس سے ملک میں مزید سیلاب کا خطرہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.