تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:48

برطانیہ میں شدید برف باری سے زندگی مفلوج ہو گئی

اے آر وائی - پوری دنیا میں موسم کی تبدیلی کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں ،برطانیہ میں بارش اور برفباری نے زندگی مفلوج کر دی ،کرسمس کی آمد پر ٹریننوں کے نظام میں مشکلات سے ہزاروں افراد کی خوشیاں دھرے رہ جانے کا امکان ہے۔



برطانیہ میں بارشوں اور برفباری کے باعث لوگوں کا جینا حرام ہوگیا ہے۔ برطانوی ایجنسی کے مطابق بارشوں اور برفباری کے باعث جنوب مغربی انگلینڈ، شمال مشرقی اسکاٹ لینڈ اور ویلز کے مختلف حصوں میں ویرانی چھاگئی ہے۔ ان دنوں برطانیہ میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہوتی ہیں لیکن بارشوں اور برفباری نے سارا مزا کرکرا کردیا ہے۔



ڈیوون کی انگلش کاؤنٹی کے لوگوں نے بارشوں کے باعث اپنے گھروں کو خالی کرنا شروع کردیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث پانی جمع ہونا شروع ہوگیا ہے جو برف میں تبدیل ہوجاتا ہے اور اس قسم کے مسائل سے ہماری فصلیں اور پراپرٹی تباہ ہوگئی ہے۔ مقامی ریلوے انتظامیہ نے بھی عوام کو خبردار کیا ہے کہ پانی کے ذخیرے کے باعث ریل گاڑیاں تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.