24 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:0
شام :فضائی حملے میں تین سو افرادہلاک کر دیئے گئے
اے آر وائی - شام کےوسطی علاقےحما میں بمباری سے تین سو کے لگ بھگ افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سرکاری فوج کے طیاروں نے حلفیہ میں ایک بیکری کو نشانہ بنایا۔جہاں بڑی تعداد میں لوگ روٹی کی خریداری کیلئےقطارمیں لگےہوئے تھے۔اپوزیشن کی جانب سے انٹرنیٹ پراپ لوڈ کی ویڈیوز میں دکھایاگیاہےکہ فضائی حملے کے بعد درجنوں افراد کے اعضاء بکھرےپڑے ہیں۔
حملےکےبعد ریسکیوٹیموں اور لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت زخمیوں کو ملبے سےنکالا اور اسپتال منتقل کیا۔ جہاں متعددزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔۔شام کے جن زدہ علاقوں میں خوراک کی شدید قلت ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق تقریباً پچیس لاکھ افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔