تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:37

خاتون افغان پولیس اہلکار کی فائرنگ، امریکی مشیر ہلاک

اے آر وائی - افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خاتون پولیس اہلکارنے فائرنگ کرکے امریکی سیکورٹی مشیر کو ہلاک کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ کابل میں پولیس ہیڈ کواٹرز میں ایک تقریب کے دوران پیش آیا۔



ہلاک ہونے والا امریکی سابق فوجی تھا اور افغان پولیس کے ساتھ بطورسیکورٹی ایڈوائزر کام کر رہا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون پولیس اہلکارکوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ نیٹو حکام نے امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔



افغان پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے اب تک پچانوے نیٹو فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ افغان خاتون پولیس اہلکار کی فائرنگ کا اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.