25 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:59
دنیابھرمیں کرسمس کی تقریبات کاآغاز
اے آر وائی - دنیابھرمیں کرسمس کی تقریبات کاآغاز ہوگیاہے۔ ڈنمارک میں سخت سردی سےنمٹنے کیلئے لوگوں نے مٹھائیوں اورگرم مشروبات کاسہارا لےلیا۔ میکسیکو میں سبزیوں کے مجسمےاورچین میں چاکلیٹ کے بنے سانتاکلازلوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیے ہوئےہیں۔
دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات جاری ہیں۔۔چین میں بازاروں اور گھروں کو سجا یا گیا ہےکرسمس ٹری سے تو سانٹا کلاز نکل پڑے ہیں گلیوں میں ۔۔۔کھلونے بھی ہیں توجہ کامرکز۔ چاکلیٹ کے بنے سانتاکلازحاصل کررہے ہیں مقبولیت بچوں کے ساتھ بڑوں میں بھی ۔
چین میں ہی سانتاکلاز نےکیا رقص وہ بھی گینگنم اسٹائل ۔ میکسیکو میں سبزیوں کےبنے مجسمےکھینچ رہے اپنی جانب مقامی افراد کے ساتھ سیاحوں کو بھی ۔ گرجاگھروں کو بھی سجایاگیا ہےخوبصورتی کے ساتھ ۔ ڈنمارک میں لوگوں نےکی آخری لمحات میں کی خوب شاپنگ۔
بازاروں میں بچے بڑے سب ہی رہےمصروف خریدنےمیں چاکلیٹس ،کپڑے اور جوتے۔ کوئی کر رہا تھا شاپنگ تو کوئی موسم سرما میں ٹھنڈ کےمزے اٹھاتا رہا۔ لوگوں نے کیاگرم مشروبات،چاکلیٹ اور آگ سےسردی کا توڑ۔