تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:9

مصر کے صدراتی ریفرنڈم میں صدر مرسی کو فتح

اے آر وائی - مصر کے ریفرنڈم میں صدر مرسی کی حمایت میں تریسٹھ فیصد افراد نے ووٹ دیاجبکہ اپوزیشن کی جماعتیں اب تک ریفرنڈم کے نتائج ماننے سے گریز کر رہی ہیں۔



مصر میں ہونے والے صدارتی ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے سپریم کمیٹی نے کہا کہ ملک کی تریسٹھ فیصد عوام چاہتی ہے کہ مصر میں صدر محمد مرسی کو آئینی اختیارات دیئے جائیں تاکہ وہ آئین میں ترمیم کر کے اپنے اصلاحاتی پروگرام کو آگے بڑھاسکیں ۔انہوں نے ریفرنڈم کو کامیاب قرار دیا۔



دو مرحلوں کے نتائج کے مطابق تریسٹھ فیصد افرادنے صدر مرسی کے حق میں ووٹ دیا ۔ریفرنڈم میں بتیس اعشاریہ نو فیصد افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔



ادھر اپوزیشن جماعتوں کے ریفرنڈم نتائج پر مسلسل تحفظات سامنے آرہے ہیں جبکہ صدر مرسی کی پارٹی اخوان المسلمین کا کہناہے کہ ریفرندم کے بعد وہ چاہتے ہیں کہ صدر مرسی عوام کی معاشی بدحالی کو ختم کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں تاکہ عوام کو ان کے حقیقی حقوق مل سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.