تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:25

سابق امریکی صدرجارج ایچ ڈبلیو بش آئی سی یو منتقل

اے آر وائی - امریکا کے اکتالیسویں صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کی طبعیت شدیدناساز ہونے پر ہیوسٹن اسپتال کے آئی سی یو منتقل کردیاگیا ہے۔



اسپتال حکام کے مطابق اٹھاسی سالہ بش اس وقت بخار، کمزوری، کھانسی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ جارج بش نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق صدر کی طبعیت خراب ہے اور وہ اتوار سے انتہائی نگہداشت کےوارڈ میں زیرعلاج ہیں۔



سابق امریکی صدر کرسمس گھر پر منانے کی تیاریاں کر رہے تھے لیکن طبیعت کی خرابی کے باعث ایسا نہ کرسکے اور انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ اس سے پہلے بش کا نومبر میں سانس میں تکلیف کے باعث معائنہ کیاگیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.