تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:37

زیادتی کا نشانہ بننے والی بھارتی طالبہ سنگاپور منتقل

اے آر وائی - بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کو مزید علاج کے لیے سنگاپور منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔



زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کی روانگی کے بعد بھی عوامی احتجاج میں کمی نہیں آئی ہے۔ دلی میں مظاہرین نے انڈیا گیٹ تک مارچ کرنے اور انصاف ملنے تک مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔



مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کوسزائے موت دی جائے اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے موثر نظام بنایا جائے۔ سولہ دسمبر کو ہونے والے واقعے کے بعد بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ دہلی میں ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ڈیڑھ سو زائد افراد زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.