تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:18

امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برف باری

اے آر وائی - امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برفباری ہورہی ہے جس سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ خراب موسم کے باعث آج مزید آٹھ سو پروازیں منسوخ کردی گئیں۔



آرکنساس، انڈیانا، پنسلوینیا سمیت متعدد مشرقی ریاستوں میں موسم سرما کے طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق سرمائی طوفان کے باعث تین ہزار پروازیں منسوخ جبکہ لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہیں۔



موسم کی صورتحال سے باخبررکھنے والے امریکی ادارے کے مطابق سرمائی طوفان نے شمالی نیویارک اور نیو انگلینڈ میں پارہ کئی درجے نیچے آچکا ہے اور شہری گھروں میں محصور ہوچکے ہیں۔



غیرملکی میڈیا کے مطابق پنسلوینیا، نیوجرسی،نیویارک، نیوانگلینڈ میں سردی کی شدت میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ نیویارک کے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرجانے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔



شمالی نیوانگلینڈ میں چھیالیس سینٹی میٹر تک برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے باعث ہوائی اڈوں اور ہائی ویز پر خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شمالی ٹیکساس اور آرکنساس میں بھی برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.