تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:27

برطانیہ میں ریکارڈ ساز طوفانی بارشیں

اے آر وائی - برطانیہ میں ایک مرتبہ پھر طوفانی بارش سے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔گزشتہ روز برطانیہ کے جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ جمعرات کو ہونے والی بارش سے دریاوٴں میں پانی کی سطح بھی بلند ہوگئی۔



دریا کے کنارے ٹوٹنے سے کئی گھر زیرآب آگئے۔ ماحولیاتی ایجنسی نے ملک میں سیلاب سے متعلق ایک سو نو وارننگ جاری کیں۔ برطانیہ میں رواں سال ایک ہزار دوسواکیانوے ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔



سال دوہزار میں برطانیہ میں ایک ہزار تین سو سینتیس ملی میٹر بارش پڑی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.