تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:38

برازیل میں شدید گرمی، ساحلوں پر رش

اے آر وائی - کہیں سردی تو کہیں گرمی قدرت کےتو رنگ نرالے ہیں۔ جہاں دنیابھر میں سردی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے وہیں جنوبی امریکا کے ملک برازیل میں سو برس بعد شدید گرمی پڑ رہی ہے۔



یورپ اورامریکا میں برفباری کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بہت کم ہوچکا ہے تو وہیں برازیل کے دارالحکومت ری ڈی جنیریو میں درجہ حرارت چالیس سینیٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ گرمی کااثر کم کرنے کےلیے لوگوں نے ساحل سمندر کا رخ کیا ہے۔



مقامی خبر ایجنسی کے چھبیس دسمبرکوپارہ تینتالیس سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ گیا۔ جو انیس سوپندرہ کے بعد گرم ترین دن قرار دیا گیا ۔ محکمہ میٹرولوجیکل کے مطابق نیاسال دوہزار تیرہ برازیل کےلیے گرم ترین سال ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.