29 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:38
مالیاتی خسارے پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے
اے آر وائی - امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ مالیاتی خسارے پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ صدر اوبامہ نے کانگریسی رہنماوٴں سے ملاقات کی بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ انہوں نے کہا کہ ٹیکس میں اضافے اور اخراجات میں کٹوتی کے حوالے سے کانگریس کے رہنماوٴں سے ملاقات کی ہے اور انہیں امید ہے کہ معاملے کے حل کیلئے کسی معاہدے پر جلد اتفاق ہوجائے گا۔ انہوں نے فیصلے تک پہنچنے سے پہلے ایوان چھوڑنے کانگریسی رہنماوٴں کی سرزنش بھی کی۔