29 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:38
مصر کے اپوزیشن رہنماؤں پر بغاوت کا الزام
اے آر وائی - مصر کے تین اپوزیشن رہنماؤں پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے محمد البرادی، امر موسی اور حمدین صباحی پر مصری عوام کو بھڑکانے اورصدر محمد مرسی کی حکومت ختم کرنے کی کوشش کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہےکہ تینوں رہنماؤں کی حکومت مخالف سرگرمیاں ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے اس لئے بغاوت کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔