30 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:47
نیو یارک ٹائمز اسکوائر پر نئے سال کے جشن کی تیاریاں شروع
اے آر وائی - نیو یارک ٹائمز اسکوائرپر شروع ہو گئیں سال دوہزار تیرہ کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں خوب زوروں شوروں سے ۔ نیو یارک ٹائمز اسکوائرپر بچے بڑے سب ہی جمع ہیں کیونکہ ٹائمز اسکوائر کی بلند وبالا عمارتوں پر سے رنگ برنگے کاغذوں اور پنیوں سے بنی پرچیاں پھیکنے کا سلسلہ دو دن پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے اور یہ ٹائمز اسکوائر پر ہونے والے نئے سال کے جشن کی تیاریوں کا حصہ ہیں۔
اکتیس دسمبر کی رات بارہ بجے کہاں سے یہ پرچیاں برسائی جائیں اس مقصد کے لئے امریکہ سے سو انجئینرز ہو گئے ہیں جمع اوپر سے پرچیاں مناسب انداز اور ہوا کے دباؤ کی مناسبت سے برسانے کے لئے۔
ایک ٹن وزن کی مخلتف رنگ کی ان پرچیوں پر ٹائمز اسکوائر پر نئے سال کی رونقیں اورجشن دیکھنے کے لئے جمع ہونےوالے لوگ ان چھوٹی چھوٹی پرچیوں پر نئے سال کی نیک خواہشات درج کر تے ہیں اور کہتے ہیں دنیا بھر کو ہیپی نیو ائیر ۔