31 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:36
مستونگ واقعے پر بان کی مون کی مذمت
اے آر وائی - اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون نے مستونگ میں زائرین کی بسوں پر ہونے والے بم دھماکے میں انیس افراد کی ہلاکت کی مذمت کی ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے جنر ل سیکریٹری کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ فرقہ وارانہ بنیادوں پر ہونے والے اس طرح کے دہشت گردی کی کاروائیوں کا نہ کوئی جواز پیش کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی ان کا دفاع کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں اکیس لیویز اہلکاروں کی ہلاکت پر بھی افسوس کا اظہار کیا ۔ بان کی مون نے کہا دہشت گردی کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ پاکستان کی عوام اور اُس کے تمام اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ اُن کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔