تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:8

شام: حلب میں جھڑپیں،ایئر پورٹ بند کر دیا گیا

اے آر وائی - شام کے شہر حلب میں باغیوں اور سرکاری فوجوں میں جھڑپوں کے باعث ائرپورٹ بند کر دیا گیا۔



غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق باغیوں نے ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا جبکہ سرکاری فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ شام میں حکومت مخالف گروپوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال مارچ سے صدر بشار الاسد کے خلاف شروع ہونے احتجاج کے دوران اب تک چوالیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر لخدر براہیمی نے خبردار کیا ہے کہ شام کے بحران کا جلد حل نہ نکالا گیا تو بڑے پیمانےپر تباہی ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.