تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جنوری 2013
وقت اشاعت: 8:0

بھارت زیادتی کیس:چارج شیٹ آج عدالت میں پیش کی جائیگی

اے آر وائی - بھارت میں زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کی ہلاکت کے کیس میں دوہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ آج عدالت میں پیش کی جائے گی۔



تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ وہ ملزمان کے لئے سزائے موت کی مانگ کریں گے۔نئی دہلی میں چلتی بس میں زیادتی کا شکار ہوکر چل بسنے والی تئیس سالہ طالبہ کے لواحقین سراپا احتجاج ہیں اورانہوں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک قاتلوں کو پھانسی پر نہےں لٹکایا جاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔واقعے میں ملوث زیر حراست چھ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔



ملک میں ہونے والے شدید احتجاج کے بعد بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ اور وزیر داخلہ سنیل کمار شیندے نے اپنے استعفی کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو پیش کر دئیے جنھوں نے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔ بھارت خصوصا نئی دہلی میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات بڑھ جانے کے بعد خواتین میں اسلحہ حاصل کرنے اور مارشل آرٹس کی تربیت لینے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.