تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جنوری 2013
وقت اشاعت: 8:57

فسکل کلف معاہدے پر دستخط ، مضبوط معیشت کی جانب پہلا قدم

اے آر وائی - امریکی صدر بارک اوبامہ نے ایوان نمائندگان کی جانب سے معاشی بحران کو ٹالنے کے بل کی منظوری کو معیشت کو مضبوط کرنے کا پہلا قدم قرار دیا ہے۔



امریکی صدر نے کہا کہ بل منظور ہوجانے سے امریکی معیشت کو اگلے سال معاشی بحران سے بچایا جا سکے گا۔امریکی کانگریس میں ہونے والی را ئے شماری میں فسکل کلف کو مزید ٹالنے کے لئے جو بجٹ بل پیش کیا گیا تھا اْس کے حق میں آنے والے وٹوں کی تعداد دو سو ستاون جبکہ اس کے مخالف وٹوں کی تعداد ایک سو سرسٹھ تھی۔



سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں منظور کئے گئے ٹیکسو ں میں کمی کو اکتیس دسمبر دوہزار بارہ کو ختم ہو نا تھا۔ بجٹ بل پاس ہو جانے کے باعث اٹھانوے فیصد کم آمدنی والے افراد پر ٹیکس میں کمی، بیس کروڑ بے روزگار افراد کے لئے مراعات اور چھوٹی کمپنیوں کے ٹیکس مراعات جاری رکھی جائیں گی۔ امریکی حکومت نے حکومتی اخراجات میں کمی کو دو ماہ کے لئے موٴخر کر دیا ہے۔



امریکی حکومت نے دو فیصد دولت مند امریکیوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کردیا ہے جس سے اْس کو چھ سو ارب ڈالرز اضافی حاصل ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.