تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:18

امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن اسپتال سے ڈسچارج

اے آر وائی - امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ انہیں رگوں میں خون جمنے کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔



امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ڈاکٹرز نے ہیلری کلنٹن کی حالت کو تسلی بخش قرار دے کر گھر جانے کی اجازت دے دی ہے تاہم گھر پر بھی وہ ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گی۔



اسپتال سے واپسی پر ہیلری کے ساتھ ان کی بیٹی چیلسی اور شوہر سابق صدر بل کلنٹن بھی موجود تھے۔ ہیلری کو اتوار کو اسپتال میں داخل کیاگیا تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ کب وزیرخارجہ کی حیثیت سے دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.