4 جنوری 2013
وقت اشاعت: 0:57
امریکا کا ملانذیرکی ہلاکت پر تبصرے سے گریز
اے آر وائی - امریکا نے جنوبی وزیرستان ڈرون حملے میں ملانذیرکی ہلاکت پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے میڈیابریفنگ کےدوران امید ظاہر کی کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی جائے گی۔
پاکستان کی جانب سے طالبان رہنماؤٴں کی رہائی سے متعلق سوال پر بھی امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے لاتعلقی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں علم ہی نہیں کہ کن طالبان کو رہا کیا گیا اور کس کی تحویل میں دیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے مذاکرات میں پرعزم ہے اور نیٹو افواج دوہزار چودہ کے آخر تک افغانستان سے چلی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلری کلنٹن تیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں اور وہ آئندہ ہفتے سے کام شروع کردیں گی۔