تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 جنوری 2013
وقت اشاعت: 8:18

مقبوضہ کشمیر میں جیل بھرو تحریک،یسین ملک گرفتار

اے آر وائی - مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کو عمرقید کی سزا دینے کے خلاف جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ اور دیگر جماعتوں کی جانب سے جیل بھرو تحریک شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس نے لبریشن فرنٹ کے رہنما یسین ملک سمیت پچاس افراد کو گرفتار کرلیا۔



کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انیس کشمیریوں کو بھارتی عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا دئیے جانے کے خلاف دس روزہ جیل بھرو تحریک شروع کی گئی۔ تحریک کے پہلے مرحلے میں سرینگر کے لال چوک پرسیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے دوران پولیس نے پچاس سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔



گرفتار ہونے والوں میں انسانی حقوق کے کارکن بھی شامل ہیں۔ جیل بھرو تحریک کا دوسرا مرحلہ سات جنوری سے شروع کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.