5 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:0
ترکی کی سرحدوں پرمیزائل دفاعی نظام کی تنصیب شروع
اے آر وائی - ترکی کو شام کےممکنہ میزائل حملوں سےمحفوظ رکھنے کےلیے نیٹو نے شام کی سرحد پر میزائلوں کا دفاعی نظام پیٹریاٹ نصب کرنا شروع کر دیا ہے۔
میزائل نصب کرنے کا فیصلہ ترکی کی طرف سے نیٹو کو مدد کی درخواست کے بعد کیا گیا۔ نیٹو کی یورپی کمانڈ نے کہا ہے کہ اس کے فوجی اور تنصیات ترکی پہنچنا شروع ہو چکے ہیں جبکہ جرمنی اور ہالینڈ بھی پیٹریاٹ میزائل جلد ترکی روانہ کرنے والے ہیں۔ نیٹو کے مطابق پیٹریاٹ میزائل کےچھ نظام رواں ماہ کےآخرتک ترکی کی سرحد پر آپریشننل کردئیے جائیں گے۔ ترکی نے شام کی جانب سے حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے نیٹو سے مدد کی درخواست کی تھی ۔
نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ ہر صورت میں ترکی کے دفاع کو یقنی بنایا جائے اور اگر شام نے حملہ کیا تو جوابی کارروائی کی جائے گی۔ پیٹریاٹ میزائل نظام بیلاسٹک اور کروز میزائلوں کے خلاف دفاع کےلیےاستعمال کیا جاتا ہے۔